مریم نواز کا آلو کے کاشتکاروں کے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کو خط
وزیراعلیٰ پنجاب کا خط
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آلو کے کاشتکاروں کی مشکلات کے ازالے اور منافع میں اضافے کے لیے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: قائداعظمؒ اور 10 محرم الحرام
برآمدات بڑھانے کی درخواست
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنے خط میں آلو کی برآمدات بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کے ذریعے آلو کی برآمدات میں تیزی لانے کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں: تین ملکی سیریز اور انڈر 19 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم زمبابوے روانہ
رکاوٹوں کو دور کرنے کی اپیل
خط میں آلو کی برآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی درخواست کی گئی اور آلو کی برآمد کے لیے کرائے کی لاگت میں 25 فیصد خصوصی رعایت کی اپیل بھی کی، کاغذی کارروائی میں خصوصی نرمی کے لیے کہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
عالمی منڈیوں تک رسائی
وزیراعلی مریم نواز شریف کے خط میں یورپی یونین، افریقہ اور امریکہ سمیت عالمی منڈیوں تک رسائی سمیت دیگر ضروری اقدامات کی درخواست کی گئی۔
کسانوں کے لیے امید کا پیغام
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف ہمارے کسانوں کو درپیش مالی مشکلات کو کم کریں گے بلکہ زرِمبادلہ میں اضافہ اور زرعی شعبے میں اعتماد کی بحالی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔








