اپوزیشن لیڈر اور ساتھی کل سے محبوس ہیں، مجھے بھلے نہ جانے دیں، پھر بھی ان کے لیے کھانے پینے کی اشیاء جانے دیں: پارلیمنٹ کے باہر پولیس نے مصطفیٰ نواز کھوکھر کو بھی روک لیا

پولیس کی کارروائی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ’’اپوزیشن لیڈر اور ساتھی کل سے محبوس ہیں، مجھے بھلے نہ جانے دیں پر اُن کیلیے کھانے پینے کی اشیاء تو جانے دیں‘‘۔ پارلیمینٹ کے باہر پولیس نے مصطفیٰ نواز کھوکھر کو بھی روک لیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کا دریائے آمو: تیل اور گیس کی تلاش میں چین اور روس کی سرگرمیاں

مصطفیٰ نواز کھوکھر کی وضاحت

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کو روک لیا۔’’جنگ‘‘ کے مطابق اس حوالے سے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور ساتھی کل سے محبوس ہیں، اُن کے لیے ناشتہ لے کر آیا ہوں۔ مجھے بھلے نہ جانے دیں پر اُن کے لیے کھانے پینے کی اشیاء کو تو جانے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے موساد کے ایک اور جاسوس کو پھانسی دے دی

پارلیمان کی حالت

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارلیمان کے دروازوں پر تالے اور ایوان کی بے توقیری دیکھ کر افسوس ہوا۔

پی ٹی آئی کا دھرنا

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا پارلیمنٹ میں دھرنا جاری ہے جس میں اپوزیشن قیادت بھی شریک ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...