ٹرمپ انتظامیہ نے ایران میں حکومت مخالف عناصر کی خفیہ طور پر مدد کیسے کی۔۔۔؟ امریکی میڈیا کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف
تہلکہ خیز انکشافات
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران میں حکومت مخالف عناصر کی خفیہ طور پر مدد کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا جوابی وار، امریکی مصنوعات پر 84 فیصد ٹیرف عائد کردیا
اسٹارلنک کا راز
’’جیو نویز‘‘ کے مطابق امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران میں مظاہرین پر کریک ڈاؤن کے بعد امریکہ نے سٹارلنک کے ہزاروں ٹرمینلز ایران میں سمگل کیے تھے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران میں بغاوت پر لوگوں کو اکسانے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے مگر شواہد سے واضح ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران میں حکومت مخالف عناصر کے اقدامات کی خفیہ طور پر مدد کی تھی。
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس طلب کر لیا
حکومتی مواصلات کی سہولیات
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 6 ہزار سٹارلنک ٹر مینلز پچھلے ماہ ایران سمگل کیے تھے تاکہ حکومت مخالف عناصر انٹرنیٹ پر رابطہ رکھ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: رانی پور کمسن ملازمہ ہلاکت کیس، ہائیکورٹ کا مقدمہ واپس اے ٹی سی بھیجنے کا حکم
محکمہ خارجہ کا کردار
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے سٹارلنک کے 7 ہزار ٹرمینل خریدے تھے اور اسکے لیے فنڈز وی پی این سے سٹارلنک کو منتقل کیے گئے تھے جس پر محکمہ میں بحث بھی ہوئی تھی۔ بعض اہلکاروں کا خیال تھا کہ سٹارلنک سے زیادہ بہتر وی پی این ہوں گے۔
قانونی نتائج
ایلون مسک کی کمپنی سٹار لنک کے ٹرمینل ایران میں استعمال کرنا غیرقانونی عمل ہے اور اسکے استعمال پر کئی سال قید کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے۔








