ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رانا ثناء اللہ نے وی پی این استعمال کرنے والوں کو خوشخبری سنا دی
سرکاری ذخائر کی نئی سطح
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 10 ارب 80 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
قومی ذخائر کا مجموعہ
سٹیٹ بینک نے بتایا کہ زرمبادلہ کے قومی ذخائر کا حجم 4 اکتوبر کو مجموعی طور پر 16 ارب 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، جس میں کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔