خیبر پختونخوا کے عوام بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں، مگر اس جماعت کی ترجیح صرف ہنگامہ آرائی نظر آتی ہے، طارق فضل چودھری
طارق فضل چودھری کی تنقید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے 2013 سے اب تک سیاست کو سنجیدہ پالیسی سازی کی بجائے دھرنوں اور سڑکوں کی بندش تک محدود کر دیا ہے۔ ہر مسئلے کا حل احتجاج، ہر اختلاف کا جواب لاک ڈاؤن، یہی ان کی پہچان بن چکی ہے۔ خیبرپختونخواہ کے عوام بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں، مگر اس جماعت کی ترجیح صرف ہنگامہ آرائی نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منظوری: راولپنڈی اور اٹک میں فوج کی تعیناتی
ملکی معیشت پر اثرات
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ بار بار کے دھرنوں نے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا، سرمایہ کار بددل ہوئے اور عام شہری مشکلات کا شکار ہوئے۔ طلبہ کی تعلیم متاثر ہوئی، مریض راستوں میں رکے رہے اور دیہاڑی دار مزدوروں کا روزگار چھن گیا مگر پی ٹی آئی کی سیاست میں اس عوامی تکلیف کی کوئی جھلک دکھائی نہیں دیتی۔
احتجاج کا حق اور سیاسی بصیرت
طارق فضل چودھری نے مزید کہا کہ جمہوریت میں احتجاج حق ضرور ہے، لیکن مسلسل انتشار پیدا کرنا اور ریاستی نظام کو مفلوج کرنا سیاسی بصیرت نہیں بلکہ ناکامی کا اعتراف ہے۔ قوم کو ترقی، استحکام اور سنجیدہ قیادت چاہیے نہ کہ ایک ایسی جماعت جو ہر چند ماہ بعد ملک کو بند کر کے خود کو زندہ رکھنے کی کوشش کرے۔
تحریک انصاف نے 2013 سے اب تک سیاست کو سنجیدہ پالیسی سازی کی بجائے دھرنوں اور سڑکوں کی بندش تک محدود کر دیا ہے۔ ہر مسئلے کا حل احتجاج، ہر اختلاف کا جواب لاک ڈاؤن، یہی ان کی پہچان بن چکی ہے۔ خیبرپختونخواہ کے عوام بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں، مگر اس جماعت کی ترجیح صرف ہنگامہ…
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) February 14, 2026








