جماعت اسلامی کی سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنے کی کوشش، پولیس کا ورکرز پر لاٹھی چارج اور شیلنگ

پولیس کا جماعت اسلامی کے کارکنوں پر تشدد

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی جانے کی کوشش کرنے والے جماعت اسلامی کے کارکنوں پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا۔پولیس نے جماعت اسلامی کے کارکنوں پر شیلنگ کرکے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی، آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے جماعت اسلامی کا ایک کارکن زخمی ہوگیا۔پولیس نے جماعت اسلامی کا ساؤنڈ سسٹم لگا ٹرک قبضے میں لےکر جماعت اسلامی کے 10 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔جماعت اسلامی کے کارکنوں کے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دوران واردات شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

جماعت اسلامی کی مذمت

اس حوالے سے صدر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کے پرُامن دھرنے پر پیپلزپارٹی کی ریاستی غنڈہ گردی، شرکاء پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ مسلسل جاری نا اہل اور نالائق حکومت سندھ کا رویہ شرمناک ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں۔

دھرنے کا اعلان

خیال رہے کہ جماعت اسلامی نے آج 14 فروری کو کراچی کے حقوق کے لیے سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...