خفیہ یا یکطرفہ اقدام کے نتائج کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ پی ٹی آئی نے بانی کا علاج شروع کرنے کے حوالے سے اہم مطالبہ کر دیا۔
پی ٹی آئی کا اہم مطالبہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی نے بانی کا علاج شروع کرنے کے حوالے سے اہم مطالبہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: چناری میں الحاق پاکستان ریلی، فضاء ’’پاکستان زندہ باد، مسلح افواج پاکستان زندہ باد‘‘ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی
ذاتی ڈاکٹرز کی عدم موجودگی میں علاج
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ ذاتی ڈاکٹرز کی عدم موجودگی میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی علاج شروع نہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ای چالان کے حوالے سے ایک کے بعد ایک انوکھا واقعہ، شہری کو 13 دن میں 2 ای چالان موصول
خاندانی موجودگی کی ضرورت
’’جنگ‘‘ کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ خاندان اور ذاتی معالجین کو اعتماد میں لیے بغیر بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی قبول نہیں، بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ خاندان کے کم از کم ایک فرد کی موجودگی میں کیا جائے۔ بانی کی صحت سے متعلق رازداری مسترد کرتے ہیں، خفیہ یا یکطرفہ اقدام کے نتائج کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پورا ملک یرغمال بنا ہوا، طاقتور اسٹیبلشمنٹ اڈیالہ جیل میں بیٹھے شخص سے خوفزدہ ہے، اسد طور
علاج میں تاخیر پر تشویش
ترجمان پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے تحریری احکامات میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری علاج یقینی بنایا جائے، علاج میں تاخیر غیر انسانی اور افسوسناک ہے۔
مسلم لیگ (ن) کا بیان
خیال رہے کہ ایک بیان میں رہنما مسلم لیگ (ن) طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔








