سابق وزیر سے ہاتھ ملانے پر مسلم طالبہ کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا
کیرالا کی ہائی کورٹ کا فیصلہ
کیرالا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا کی ہائی کورٹ نے ایک ایسے شخص کے خلاف عدالتی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی ہے جس نے ایک مسلم لڑکی کے خلاف یہ کہتے ہوئے قانونی کارروائی کی استدعا کی تھی کہ اُس نے ایک سابق ریاستی وزیر سے مصافحہ کرکے شریعت کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بورڈ آف ریونیو نے گریڈ 17 اور 18 کے تمام افسروں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
آئینی حقوق کی اہمیت
کیرالا کی ہائی کورٹ کے جسٹس پی وی کُنہی کرشنا پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے رولنگ دی ہے کہ ملک کا آئین سب کے لیے ہے اور کوئی بھی مذہبی عقیدہ آئین کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے مبینہ اغوا کے کیس میں نیا موڑ آ گیا
بدنامی کا الزام
جس شخص نے لڑکی پر کیرالا کے سابق وزیرِخزانہ سے ہاتھ ملانے کا الزام عائد کیا ہے اُس نے اس حوالے سے لڑکی کو بدنام کرنے کی خاطر ہاتھ ملانے کی ویڈیو بھی وائرل کی۔
یہ بھی پڑھیں: معرکۂ حق میں کامیابی ملی، اب ’’معرکۂ ترقی‘‘ کے لیے مل کر کام کریں: احسن اقبال
شریعت کے خلاف کارروائی کی استدعا
غیر مرد سے مصافحہ کرنے والی لڑکی کے خلاف عبدالنوشاد نے ہائی کورٹ سے رجوع کرکے استدعا کی تھی کہ ٹامس آئزک سے ہاتھ ملانے کے عمل کو شریعت کے منافی قرار دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوئنٹی ورلڈکپ، بھارتی ٹیم نے چاند گرہن کے باعث اپنا ٹریننگ سیشن مؤخر کردیا
عدالتی پٹیشن کا مسترد ہونا
جسٹس پی وی کُنہی کرشنا نے عبدالنوشاد کی پٹیشن مسترد کردی تھی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں عبدالنوشاد نے کمنٹری کے ذریعے الزام لگایا تھا کہ غیر مرد سے ہاتھ ملانا ناجائز تعلقات کے زمرے میں آتا ہے۔
ویڈیو کی وائرل ہونے پر قانونی کارروائی
ویڈیو وائرل کرنے پر عبدالنوشاد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا کیونکہ مرکز لا کالج کی طالبہ نے کہا تھا کہ ویڈیو کے وائرل ہونے سے اُس کی اور اُس کے گھر والوں کی بدنامی ہوئی ہے۔








