صوبے میں امن کی خاطر ہر کسی کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، ایمل ولی خان
ایمل ولی خان کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ اگر آج کا جرگہ سیاسی لوگوں کے درمیان پہلے ہوتا تو حالات یہاں تک نہ پہنچتے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا 23 مارچ کو پریڈ اور دیگر تقریبات نہ کرنے کا فیصلہ
امن کی کوششیں
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن کی خاطر ہر کسی کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں۔ پہلے بھی امن کیلئے جدوجہد کی اور آئندہ بھی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کو یہ خیال کہاں سے آیا کہ عدالتی اختیارات کم ہوئے؟ جسٹس جمال کا وکیل فیصل صدیقی سے استفسار
جرگے کی اہمیت
ان کا کہنا تھا کہ جرگہ صوبائی سطح پر تھا، بات امن کی تھی تو ضروری سمجھا کہ خود شرکت کروں۔ طاقت کے دم پر ہر بات نہیں منوائی جا سکتی ہے، تشدد کو فروغ ملے گا۔
مذاکرات کی ضرورت
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ادراک کرنا ہوگا کہ مذاکرات اور بات چیت ہی مسائل کا حل ہیں۔ سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر ہمیں امن کیلئے یک آواز ہونا پڑے گا۔








