پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

وفد کی ملاقات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے آئینی ترامیم، آئینی عدالت اور دیگر سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، پی ٹی آئی کی 3اہم شخصیات فرار

ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کا بیان

ڈان نیوز کے مطابق ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عدالتی اصلاحات اور آئینی عدالت کے قیام پر تمام سیاسی جماعتوں سے بات ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہمیشہ اچھی ملاقات رہی، کوشش ہے کہ عدالتی اصلاحات کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا کریں۔

بلاول بھٹو اور نواز شریف کی ملاقات

واضح رہے اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی جس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، آئینی عدالتوں اور عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترامیم کے حوالے سے تجاویز پر مشاورت کی گئی تھی۔ بلاول بھٹو اور نواز شریف کی ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، شیری رحمان شامل تھیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کے وفد میں احسن اقبال، عرفان صدیقی، رانا ثنااللہ اور مرتضیٰ عباسی موجود تھے۔

Categories: سیاست
Tags:

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...