پنجاب کی جیلوں میں ریفارمز کا سلسلہ جاری، بخشی خانوں کی بہتری کیلئے مراسلہ بھیج دیا گیا
پنجاب کی جیلوں میں اصلاحات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)— وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر کی جیلوں میں ریفارمز ایجنڈے پر عملدرآمد جاری ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں سے عدالتوں میں پیشی پر جانے والے اسیران کی سہولت کیلئے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو بخشی خانوں کی بہتری کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ بے قابو، پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 17نومبر تک بند
بخشی خانوں کی بہتری کے لئے ہدایت
مراسلے میں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اضلاع میں قائم بخشی خانوں کی حالت کو درست کیا جائے اور ان کی تعمیر و مرمت کے کاموں کیلئے ضروری فنڈز کی تفصیلات شئیر کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: حور جیسے خوبصورت لڑکے سے شادی کروں گی، طوبیٰ انور
عدالتوں میں قیدیوں کی پیشی
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب کی 43 جیلوں سے روزانہ اوسطاً 7 ہزار سے زائد قیدی عدالتوں میں پیشی کیلئے جاتے ہیں۔ عدالتی احاطے میں پیشی پر لائے گئے قیدیوں کو بخشی خانے کی بیرکوں میں رکھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے داغے گئے میزائل روکنے کی کوشش جاری ہے: اسرائیلی فوج
قیدیوں کی سہولیات
ترجمان نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ جیل خانہ جات پہلے ہی قیدیوں کو عدالت روانگی سے قبل لنچ باکسز اور ٹھنڈے پانی کی بوتلیں فراہم کر رہا ہے۔ اس اقدام سے اسیران بخشی خانے میں قیام کے دوران دوپہر کا کھانا سہولت سے کھا سکتے ہیں۔
فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ جیل ملازمین اور اسیران کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور جیل ریفارمز ایجنڈا پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔








