سپین میں مقیم 30 ہزار پاکستانیوں کا مستقبل بچایا جائے

مستقبل کی بحالی کی کارروائی

لاہور (طیبہ بخاری سے) "سپین میں مقیم 30 ہزار پاکستانیوں کا مستقبل بچایا جائے"۔۔۔ اوور سیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن نے اعلیٰ حکام کو "خط" لکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ

خطوط میں اٹھائے گئے مطالبات

تفصیلات کے مطابق اوور سیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے چیئرمین اختر ظہیر احمد نے سپین میں مقیم 30 ہزار پاکستانیوں کا مستقبل بچانے کے لیے حکومت پاکستان اور اعلیٰ حکام کے نام خطوط میں مطالبہ کیا ہے کہ سپین کی مستقل شہریت کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کی فوری مدد کی جائے۔ مزید یہ کہ پاکستانی دستاویزات کے بغیر وہاں موجود پاکستانی تارکین وطن کو پاسپورٹ کے اجراء سے قبل سپین کے پولیس سٹیشنز میں رپورٹ کرنے کی شرط عارضی طور پر معطل کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

اہم حکومتی شخصیات کو مطلع کرنا

اوور سیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن نے وزیر اعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خارجہ و ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین اور ڈائریکٹر جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے نام ایک کھلے خط میں اس اہم معاملے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ سپین کی حکومت نے 25 سال بعد غیر دستاویزی باشندوں کے لیے ایک تاریخی پالیسی جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرو ہاکی لیگ کے دوسرے راؤنڈ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

پالیسی کے فوائد

اس نئی پالیسی سے 30 ہزار ایسے پاکستانیوں کو قانونی حیثیت حاصل کرنے کا نادر موقع ملا ہے جو وہاں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔ اس پالیسی کے تحت نہ صرف ان کا روزگار محفوظ ہو گا بلکہ انہیں ہسپانوی معاشرے میں مکمل طور پر ضم ہونے کا موقع بھی مل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال کے ابتدائی 5ماہ میں پاکستان ریلوے کو ریکارڈ آمدن حاصل

رکاوٹیں اور مشکلات

اوور سیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے عہدیداران نے کہا کہ ان ہزاروں پاکستانیوں کو قانونی حیثیت دلوانے میں ایک بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ ان کے پاس اس وقت وطن عزیز پاکستان کا پاسپورٹ نہیں ہے۔ ان میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو مختلف اور دشوار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے سپین پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اس وقت پاکستان کے لیے قیمتی زر مبادلہ بھیجنے کا باعث بن رہے ہیں۔

حکومت سے فوری مدد کی درخواست

اوور سیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن نے حکومت پاکستان اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سپین میں موجود پاکستانی تارکین وطن کو پاسپورٹ کے اجراء میں فوری مدد کی جائے۔ اس کے ساتھ ہی یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ غیر معمولی حالات اور سپین کی پالیسی کے محدود وقت کے پیش نظر، حکومت پاکستان غیر دستاویزی پاکستانیوں کے لیے پولیس رپورٹ کی شرط کو عارضی طور پر ختم کر دے تاکہ یہ افراد سپین کی نئی قانون سازی کی پالیسی سے استفادہ کر سکیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...