پشاور ہائیکورٹ کا رمضان میں سحری اور افطاری کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے پیسکو کو رمضان میں سحری اور افطاری کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج نے خود ہی اپنے میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کردیا

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست

نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: تیجس حادثہ کیوں پیش آیا؟ اوپن سورس انٹیلی جنس اکاؤنٹ نے نشاندہی کردی

لوڈ شیڈنگ کی ہدایات

عدالت نے پیسکو کو ہدایت کی ہے کہ ماہِ رمضان میں سحری اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر لوڈ شیڈنگ ناگزیر ہو تو اس کے لیے شفاف شیڈول جاری کیا جائے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے اجتناب برتا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ 10 لوگ جنہیں 2024 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا

ٹھوس اقدامات اور وسائل کی دستیابی

عدالت نے پیسکو کو ہدایت کی کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے جائیں اور تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ بجلی کی پیداوار اور تقسیم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرک کے پرچے ملتوی

ملک میں بجلی کی قلت کے حقائق

عدالت نے قرار دیا کہ ملک میں پاور سیکٹر میں بجلی کی قلت سے متعلق زمینی حقائق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور یہ قابلِ عمل نہیں کہ عدالت 24 گھنٹے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا حکم دے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پراکسیز کا وہی حال ہوگا جو آپریشن سندور کرنےوالے بھارتی جہازوں کا ہوا، وزیرمملکت برائے داخلہ

درخواست اور سماعت کی تفصیلات

تحریری فیصلے کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے تین وکلا نے درخواست دائر کی تھی۔ سماعت کے دوران پیسکو کے وکیل نے عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس معاملے کے لیے متعلقہ اپیلیٹ ٹریبونل موجود ہے، تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح ہدایات جاری کر دیں۔

بجلی کی ترسیل کی ہدایت

عدالت نے پیسکو سمیت تمام فریقین کو خصوصی طور پر ماہِ رمضان میں بجلی کی ترسیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...