پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج سے سڑکوں کی بندش پر اظہارِ برہمی، فوری کارروائی کا حکم
پشاور ہائیکورٹ کا فوری کارروائی کا حکم
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی احتجاج سے سڑکوں کی بندش پر اظہارِ برہمی کیا اور فوری کارروائی شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام سڑکیں فی الفور کھول کر رپورٹ جمع کرائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ، چین کی تیاری کیسی ہے؟ امریکی میڈیا کی تہلکہ خیز رپورٹ
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج سے سڑکوں کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرح جمشید نے سماعت کی، چیف سیکرٹری کے پی اور آئی جی کے پی پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے منسلک 184 ملین سے زائد پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف
ایڈووکیٹ جنرل کا بیان
دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ پارلیمنٹرین اسلام آباد سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرانے کے لیے گئے ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ اسلام آباد ہماری ڈومین نہیں، احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں نئی جیلوں، تھانوں، سمارٹ سیف سٹی اور دیگر منصوبوں کے لیے کتنا بجٹ مختص کیا گیا؟ جانیے
عدالت کا سخت موقف
آئی جی ذوالفقار حمید نے عدالت سے استدعا کی کہ دو دن دیئے جائیں، عدالت نے حکم دیا کہ دو دن نہیں، آج سے کارروائی شروع کریں۔ بدقسمتی ہے کہ حکمران جماعت اپنے ہی لوگوں کو تکلیف دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ سے پی ٹی آئی رہنما کا بیٹا گرفتار
موت کے واقعات پر تشویش
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے 2 افراد راستے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ یہ جاں بحق افراد ان کے لیے شاید اہم نہیں ہوں گے، کسی صورت موٹر وے بند نہیں ہونی چاہئے، پشاور میں بھی کسی جگہ پر احتجاج نہ کرنے دیا جائے۔ سٹرکوں کی بندش کی وجہ سے ہمارے بچے گھر سے باہر نہیں نکل سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفز جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلہ دیش کے آرمی چیف سے ملاقات
سڑکوں کی بندش کا جائزہ
عدالت نے آئی جی سے استفسار کیا کہ کتنے دن ہوگئے جب سے یہ سٹرکیں بند ہیں۔ آئی جی نے بتایا کہ پہلے 16 پوائنٹس پر احتجاج تھا جس کو کم کر کے 10 پوائنٹس تک محدود کیا گیا۔ عدالت نے پوچھا کہ کیا یہ قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے کہ سٹرکیں بند ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس؛ وزیراعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش
پولیس کی کارروائیاں
آئی جی نے کہا کہ یہ موٹر وے پولیس کی حدود میں آتا ہے، جب وہ مراسلہ بھیجتے ہیں تو ہم کارروائی کرتے ہیں۔ جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ جب ایک سٹرک بند ہوتی ہے تو پورا پشاور جام ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی باجوڑ میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے نور ولی محسود کا نائب امجد عرف مزاحم مارا گیا، آئی ایس پی آر
صوبائی بدامنی کی صورت حال
عدالت عالیہ نے چیف سیکرٹری سے کہا کہ آپ نے کیا کارروائی کی ہے اب تک؟ خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں بدامنی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، بدقسمتی کی بات ہے کہ رولنگ پارٹی اپنے ہی لوگوں کو تکلیف دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کا حملہ، 10 جوان شہید
عدالت کا فیصلہ
عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ تمام سڑکیں فوری کھول دی جائیں اور کل رپورٹ بھی جمع کرائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج کے لئے سرکاری وسائل کے استعمال پر ایڈووکیٹ جنرل سے رپورٹ طلب
میڈیا سے بات چیت
بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا پولیس نے کہا کہ عدالت نے سٹرکیں کھولنے کا حکم دیا ہے، اب سٹرکیں کھول دیں گے۔ سٹرکیں بند کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
چیلنجز کا سامنا
جب ان سے پوچھا گیا کہ سٹرکیں تو پی ٹی آئی کے ورکرز نے بند کی ہیں، اس پر آئی جی نے کہا کہ عدالت کے حکم کے مطابق جس نے بھی سٹرکیں بند کی ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ بدامنی ایک چیلنج ہے، پولیس اسے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔








