بانی پی ٹی آئی کی آنکھ سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا، محمود خان اچکزئی کے خط لکھنے سے پہلے ہی پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں تھے، محسن نقوی
محسن نقوی کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ سے متعلق پروپیگنڈا کیاگیا، محمود خان اچکزئی کے خط لکھنے سے پہلے ہی پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بریسٹ فیڈنگ نہ کرنے سے معیشت پر بوجھ بڑھ رہا ہے، وزیر مملکت برائے صحت
علاج کے لیے سہولیات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ علاج کے معاملے میں کوئی بھی قیدی ہو، آئین و قانون کے تحت سہولیات فراہم کریں گے۔ ہم نے کہا کسی معروف آئی سپیشلسٹ کانام دے دیں چیک اپ کرا دیتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ایک ہفتے کیلئے ہسپتال منتقل کریں، ہم نے کہایہ ممکن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت 75 ممالک کے ویزے معطل، ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت میں چیلنج
وزیر داخلہ کی وضاحتیں
محسن نقوی کاکہناتھا کہ ہم نے سرکاری اور پرائیویٹ بہترین ڈاکٹروں کا انتخاب کیا۔ محمود خان نے وزیراعظم کو خط لکھا، محمود خان کے خط لکھنے سے پہلے ہی ہم لوگ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کے ساتھ رابطے میں تھے۔ ایاز صادق ہمارا اور اپوزیشن کا رابطہ کروا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ساری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ابھر کر سامنے آیا، نواز شریف
چیک اپ کی پیشکش
ان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم کا نام دیا گیا۔ پی ٹی آئی کی طرف سے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ہفتے کیلئے ہسپتال منتقل کریں، اگر ڈاکٹر کہیں گے تو ایک ہفتے کیا، دو ہفتے تک بانی پی ٹی آئی کو ایڈمٹ کر دیں گے۔ بہترین سرکاری اور پرائیویٹ ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا۔
بیرسٹر گوہر کا ذکر
بیرسٹر گوہر کو اڈیالہ جیل پہنچنے کا کہا گیا، لیکن انہوں نے کہاکہ پارٹی سے مشاورت ہوئی ہے اور وہ نہیں آ سکیں گے۔ ہم نے پھر بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا، اپوزیشن لیڈر سینیٹ اور بیرسٹر گوہر پمز ہسپتال آئے، ڈیڑھ گھنٹے ڈاکٹر سے ملاقات کی۔ سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ ہم علاج سے مطمئن ہیں اور یہ دیگر رہنماؤں کو آگاہ کر دیں گے۔








