پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے کا انعقاد

انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے کا انعقاد
دبئی (طاہر منیر طاہر ) پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں متحدہ عرب امارات میں موجود تمام پاکستانی اسکولز سے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج کیس: پولیس کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا گیا
پروگرام کا آغاز
تفصیلات کے مطابق پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ ڈاکٹر اکرم شہزاد نے قرآنی آیات تلاوت کیں۔متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے ترانے بجائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں پر ویزہ پابندیاں، لیکن امارات میں بھارتی شہریوں کی تعداد اتنی زیادہ بڑھ گئی کہ یقین نہ آئے
مہمانانِ خصوصی
تقریب کی مہمانِ خصوصی مسز شمائلہ احمد، پرنسپل ایجوکیشن اکیڈمی، اور مہمانِ اعزازی مس لبنیٰ تھیں۔ اس موقع پر پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی دبئی کے بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ اور شریک ملزمان کے خلاف خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت
طلباء کی شراکت
بچوں نے اپنے اساتذہ سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے تقاریر کیں، نظمیں پڑھیں اور ایک خوبصورت خاکہ بھی پیش کیا۔ چوہدری خالد حسین اور مسز شمائلہ نے منتخب اساتذہ کو ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے شیلڈز سے نوازا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کمی
اساتذہ کی محنت کا اعتراف
اس موقع پر مس شمائلہ احمد اور چوہدری خالد حسین، صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ، کا کہنا تھا کہ ہم آج یوم اساتذہ پر تمام اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی محنت اور خلوص کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اور نسلوں کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف دانشور، ادیب اور صحافی سرور منیر راؤ کی نئی کتاب “مدینہ منورہ تاریخ کے عین میں” شائع ہو گئی
اساتذہ کی قدر
کلچرل ہیڈ پاکستان سوشل سینٹر شارجہ، صائمہ نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں اساتذہ کی قدر کرنی چاہیئے۔ ان کو معاشرے میں وہ حق اور مقام دینا چاہیے جس کے وہ مستحق ہیں۔ اسلام میں اساتذہ کا مقام بہت بلند ہے۔
تقریب کا اختتام
انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے کی تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا۔ تمام مہمانوں کی تواضع اشیائے خورد و نوش سے کی گئی۔ اس طرح ایک خوبصورت تقریب اختتام پذیر ہوئی۔