جنوبی افریقا سے شکست پر پشاوری کھانا کھا کر دل کو تسلی دی: راشد خان
افغانستان کرکٹ ٹیم کا کپتان راشد خان کا انکشاف
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ڈبل سپر اوور کے بعد شکست ہونے پر پشاوری کھانا کھا کر دل کو تسلی دی۔
یہ بھی پڑھیں: مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں صدرِ مملکت کو تاحیات گرفتاری اور مقدمات سے استثنیٰ دینے کی شق شامل ، پیپلز پارٹی کا مطالبہ منظور۔
پشاوری کھانے کا آرڈر
راشد خان نے یو اے ای کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ سے قبل دہلی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مسکراتے ہوئے بتایا کہ ہم نے جنوبی افریقا سے شکست کے بعد مینیجر سے کہا کہ پشاوری کھانے کا آرڈر دیں اور کچھ تندوری چکن منگوائیں تاکہ ہم اس پر اپنا غصہ نکال سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: بارشوں اور سیلاب سے 2 ماہ کے دوران 831 افراد جاں بحق، خیبرپختونخوا میں 480، پنجاب میں 191 ہلاکتیں
ڈریسنگ روم میں الزام تراشی کی کوئی جگہ نہیں
اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ڈریسنگ روم میں الزام تراشی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ افغان کرکٹر نے کہا کہ الزام تراشی بالکل نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس سے ٹیم میں منفی خیالات آتے ہیں، جب شکست ہوتی ہے تو پوری ٹیم ہارتی ہے۔
کامیابی کے لئے ٹیم ورک
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی پوری کوشش کی، ہم کبھی کسی ایک کھلاڑی کو شکست کا ذمے دار نہیں ٹھہراتے۔ راشد خان نے یہ بھی کہا کہ میں ہمیشہ اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے یہ کہتا ہوں کہ بطور کپتان میں ان میں سے کسی کو بھی ساتھی کھلاڑیوں پر الزام لگاتے ہوئے نہیں سننا چاہتا۔








