پولیس نے کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی نقب زنی واردات کا کیس 48 گھنٹے میں حل کرلیا
کراچی میں بڑی نقب زنی واردات کا سراغ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے شہر قائد کی تاریخ کی سب سے بڑی نقب زنی واردات کا کیس 48 گھنٹے میں حل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے، انصاف کریں، جلد فیصلے دیں: پی ٹی آئی
گرفتاری اور سامان کی برآمدگی
ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں پرنس جیولرز پر نقب زنی کی واردات میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے 31 کروڑ سے زائد مالیت کا 7064 گرام سونا، چاندی سمیت مسروقہ زیورات برآمد کرلیے۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی شاکر اعوان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے
ملزمان کا نیٹ ورک اور انداز
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے مطابق، واردات میں ملوث ماسٹر مائنڈ عرفان سمیت 6 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے خفیہ ٹھکانے سے زیورات بھی برآمد ہوگئے۔ ملزمان نے دیوار کاٹ کر سیف تک رسائی حاصل کی، سونا، چاندی اور ڈائمنڈ چوری کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 15 ماہ کی حاملہ: بانجھ خواتین کو معجزاتی طریقوں سے حمل ٹھہرانے کا دھوکہ کیسے بے نقاب ہوا؟
اندرونی ملزم کا انکشاف
پولیس کی تکنیکی تفتیش میں دکان کے ملازم کے واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ ملازم عامر نے چابی کی نقل اور دیوار کی مارکنگ کرکے واردات میں سہولت فراہم کی۔ عامر دکان پر 15 سال سے ملازمت کر رہا تھا۔
قانونی کارروائی اور دیگر شواہد
واردات میں استعمال ہونے والا گلینڈر، اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز بھی پولیس نے قبضے میں لے لیے۔ واردات کی منصوبہ بندی 6 ماہ قبل کی گئی تھی، ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا۔








