نیشنل ایشوز پر مذاکرات کرتے ہیں اور اپنی سفارشات متعلقہ اداروں کو بھیجواتے ہیں، جس طرح بار کونسلیں فعال ہیں پریس کلب کو بھی فعال ہونا چاہیے۔
مصنف: رانا امیر احمد خاں
قسط: 310
الیکشن کمیشن کی ذمہ داری
بلا شبہ 8 فروری 2024ء کے دھاندلی زدہ جنرل انتخابات فارم 45 اور 47 کے نتیجہ میں وطن عزیز کے جمہوری نظام کو جس قسم کے بحرانوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اس کی ذمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان پر ہی عائد ہوتی ہے، کیونکہ الیکشن کمیشن کی حکومت موافق اور جانبداری کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ بیشتر ازیں بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان، صوبائی اسمبلیوں اور مرکزی اسمبلی کے انتخابات 90 دنوں کے اندر نہ کروانے کے باعث آئین پاکستان کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔
ماضی کے متنازعہ انتخابات
1970ء کے بعد پے در پے ہونے والے تمام انتخابات متنازعہ اور دھاندلی زدہ تھے لیکن دھاندلی کرنے پر آج تک کسی کو بھی سزاوار نہیں قرار دیا گیا۔ اگر اس مرتبہ بھی الیکشن کمیشن اور دھاندلی سے مستفید ہونے والوں کو سزا نہ دی گئی تو آئندہ بھی اسی طرح کے الیکشن ہوتے رہیں گے اور ہمارا ملک سیاسی عدم استحکام سے دوچار رہے گا۔
اقتباس کالم ڈاکٹر محمد اجمل نیازی
روزنامہ نوائے وقت لاہور مورخہ 15 جنوری 2017ء میں پیش کردہ ایک تقریب کی تفصیلات بیان کی گئیں، جس میں سٹیزن کونسل آف پاکستان کی جانب سے کاسمو پولیٹن کلب لاہور میں پریس کلب کے عہدیداران اور مجلس عاملہ کے ارکان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ اس تقریب میں ثروت روبینہ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
ہمارا مقصد: انتہا پسندی سے پاک معاشرہ
پاکستان میں انتہا پسندی سے پاک معاشرہ کے قیام کے ضمن میں سٹیزن کونسل آف پاکستان کی جانب سے اس گھمبیر قومی مسئلے کے اسباب و حل پر غور و فکر کرتے ہوئے ممکنہ حل کے لیے سال 20178ء کے دوران لائحہ عمل، اقدامات اور تجاویز مرتب کرنے کا پروگرام بنایا گیا۔
(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








