پی آئی اے ریاض کی جانب سے سنیئر مینجر شیخ ارشد کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی
شیخ محمد ارشد کی الوداعی تقریب
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے سیلز اینڈ مارکیٹنگ مینیجر شیخ محمد ارشد ریٹائر ہوگئے۔ پی آئی اے کے افسران سمیت اہلکاروں اور پاکستانی کمیونٹی نے الوداعی تقریب میں شیخ ارشد کی دوران سروس خدمات کو سراہا اور ان سے اپنی دلی محبت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: طاہر اشرفی نے ریاست سے دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا
الوداعی تقریب کی تفصیلات
سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ریاض ریجن کے مینجر محمد بلال احمد کی جانب سے شیخ محمد ارشد کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر جان محمد مہر کے علاوہ دیگر افسران بھی شریک تھے۔ اس کے علاوہ سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد جٹ سمیت پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، سماجی، ادبی اور صحافتی شخصیات بھی موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کا بھی پہلے کی طرح مقابلہ کریں گے: بیرسٹر گوہر
شیخ محمد ارشد کے تاثرات
اس موقع پر شیخ محمد ارشد نے کہا کہ انہوں نے تین دہائیوں سے زائد عرصہ سعودی عرب میں گزارا اور ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ اپنے ہم وطنوں کو پیشہ ورانہ امور کے حوالے سے بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس دوران پاکستانی کمیونٹی سے مراسم بھی قائم ہوئے اور احباب کے ساتھ محبت اور خلوص پر مبنی رشتے قائم کیے۔ حرمین شریفین کی بدولت سعودی عرب ہمیشہ دوسرا گھر محسوس ہوا۔
شیخ محمد ارشد نے مزید کہا کہ آج وہ ریٹائر ہو رہے ہیں اور دعا گو ہیں کہ پاکستان دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرے اور پاکستان عالم اسلام سمیت پوری دنیا میں سب سے معتبر ملک کے طور پر ابھرے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی حملے میں کتنے اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے؟ مشیر انقلابی گارڈز بریگیڈیئر جنرل ابراہیم جباری کا بڑا دعویٰ
پی آئی اے کے عہدیداروں کے خیالات
پی آئی اے ریاض ریجن کے مینجر محمد بلال احمد اور کنٹری منیجر جان محمد مہر نے کہا کہ شیخ ارشد ایک انتہائی نفیس اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک ہیں جنہوں نے ہمیشہ فرض شناسی اور تندہی سے اپنے فرائض انجام دیئے۔ پی آئی اے کا پورا ادارہ ان کا شکر گزار ہے اور ان کی خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد گرفتار
کمیونٹی کی رائے
پاکستانی کمیونٹی کے شرکاء نے کہا کہ شیخ محمد ارشد کمیونٹی کی اہم ترین شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنے اچھے اخلاق سے ہر سماجی محفل میں اپنے مثبت کردار کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کا کوئی فرد ایسا نہیں ہوگا جو شیخ ارشد سے دلی لگاؤ اور محبت نہ رکھتا ہو۔
تقریب کی نظامت اور اختتام
تقریب کی نظامت کے فرائض وقار نسیم وامق نے بخوبی سرانجام دئیے جبکہ تلاوت کلام پاک کی ابتداء محمد عمران نے کی۔
الوداعی تقریب کے اختتام پر شیخ محمد ارشد کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا جبکہ کیک بھی کاٹا گیا۔