اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان
دھرنے کے خاتمے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن اتحاد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حیران تھا کہ صائمہ جیسی سنجیدہ اور باپردہ طبیعت کی خاتون سید نور کے ساتھ رشتہ کیسے جوڑ سکتی ہیں، مصنف ناصر ادیب
احتجاج کا مقصد
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں دیا گیا دھرنا ہم ختم کرنے جا رہے ہیں، ممبران اسمبلی نے بانی کی صحت کو لے کر احتجاج کیا، ہم صحت کے معاملے کو عدالت لے کر گئے، ہمارا مطالبہ یہی تھا کہ ذاتی معالجین کو ملایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک سے بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کی کوشش کریں: شیخ رشید
پارلیمنٹ میں حالات
انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ پارلیمنٹ کو جیل خانہ بنا دیا گیا تھا، ہم پارلیمنٹ سے باہر جا رہے تھے کہ راستے بند کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرینی دارالحکومت پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 9 افراد ہلاک
احتجاج کی وجہ
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ احتجاج میں ہم پر بہت سی بندشیں لگا دی گئیں، بانی کی آنکھ سے متعلق خبر آئی تو محمود اچکزئی نے کہا کہ ہم بھوک ہڑتال کریں گے، ہم نے اسی لئے احتجاج کیا کہ ذاتی معالجین کو بانی تک رسائی دی جائے۔
بہنوں کے جذبات اور امیدیں
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بہنوں کے جذبات درست ہیں اور ان کو ملاقات کی اجازت دی جائے، بانی کی آنکھوں کی بہتری کی ہمیں اُمید ہے، انہیں شفاء انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔








