سونے کی فی تولہ قیمت میں 7ہزار900روپے اضافہ
سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان جاری ہے۔ آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
نئی قیمتیں
فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 900 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے ہو گئی۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 773 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 212 روپے ہو گئی۔
عالمی صورت حال
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 79 ڈالرز بڑھ کر 5012 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔








