محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے فی تولہ کمی
موسم کی حالت
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ سندھ میں شدید گرم رہے گا۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی یہی موسم رہے گا، تاہم مری اور گلیات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: If I Were President, Hamas or Hezbollah Wouldn’t Attack Israel: Trump
سندھ اور تھرپارکر کی صورتحال
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تھرپارکر، مٹھی اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود ہونے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتظامیہ اور عدلیہ کے درمیان جھگڑا قیام پاکستان کے آغاز سے چل رہا ہے، ترتیب بدل دی گئی کہ بنیادی جمہوریتوں کے ارکان صدر کو منتخب کریں
خیبرپختونخوا کی پیشگوئی
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی ہے۔