ہم بھی طالبعلمی دور میں سیاست کرتے تھے، آپ کو راستہ دکھا رہے ہیں، اپنا ٹرمپ کارڈ سنبھال کر رکھیں، جسٹس ہاشم کاکڑ کے ریمارکس
سینیٹر فیصل جاوید کے خلاف مقدمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید کے خلاف توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ سیاسی مقدمات میں حالات بدلتے رہتے ہیں۔ ہم بھی طالبعلمی دور میں سیاست کرتے تھے، آپ کو راستہ دکھا رہے ہیں، اپنا ٹرمپ کارڈ سنبھال کر رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ناقص پالیسیاں قومی خزانے کو اربوں روپے میں پڑرہی ہیں: گوہر اعجاز
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، سپریم کورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید کے خلاف توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: افغان سفیر کی ایرانی سفارتخانے آمد، سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات، آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا
عدالتی ہدایت
سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو اختیار سماعت پر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ منظور
جسٹس کا بیان
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ سیاسی مقدمات میں حالات بدلتے رہتے ہیں۔ ہم بھی طالبعلمی دور میں سیاست کرتے تھے، آپ کو راستہ دکھا رہے ہیں، اپنا ٹرمپ کارڈ سنبھال کر رکھیں۔ جیل سیاسی لوگوں کے لیے زبردست ہے، جسے لیڈر بنانا ہے اسے جیل بھیج دو، میرے دائیں بائیں جو ہیں انہوں نے بھی جیلیں کاٹیں ہیں۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم کا سوال
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ پتھراؤ کرنے سے دہشتگردی کا مقدمہ درج ہوگا؟








