پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پر نظر ثانی درخواست
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات فیصلے کیخلاف دائر نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سکردو سے راولپنڈی جانیوالی بس کھائی میں گرنے سے 4 مسافر ہلاک،وزیر اعلیٰ پنجاب کااظہارافسوس
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی تین رکنی خصوصی بنچ کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا
کیس کی پس منظر
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے کیس کے فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ پی ٹی آئی وکیل حامد خان نے گزشتہ روز فیملی مصروفیت کے باعث التوا کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 13 جنوری 2024 کو متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔
انتخابی نشان کی واپسی
عدالت نے انٹرا پارٹی انتخابات کی بنیاد پر پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت ہی نہیں تھی.