جہلم میں مبینہ طور پر موبائل فون رکھنے کے الزام پر بہو کو سسرالیوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
واقعہ کی تفصیلات
جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) مبینہ طور پر موبائل فون رکھنے کے الزام پر بہو کو سسرالیوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کو 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے 224 اراکین کی حمایت درکار
تشدد کے طریقہ کار
متاثرہ خاتون کے مطابق اس پر بے بنیاد الزامات لگا کر اس کے کردار پر شک کیا گیا اور پھر اسے مبینہ طور پر برہنہ کر کے لوہے کے گرم پائپوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر بھی مبینہ طور پر اس پر تشدد میں شامل رہا اور اس کے کان پلاس سے کھینچتا رہا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور شوہر، ساس اور جیٹھانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ مزید دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔








