محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا میں 2019 سے 2026 کے دوران مبینہ طور پر 6 کروڑ روپے کی خوردبرد کا انکشاف

محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا میں خوردبرد کا انکشاف

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا میں 2019 سے 2026 کے دوران مبینہ طور پر 6 کروڑ روپے کی خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لدھیانہ میں سردار موہن سنگھ ثقافتی میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، دس سے پندرہ ہزار افراد کا اجتماع تھا، بیرون ممالک سے آئے وفود شامل تھے

واقعے کی تفصیلات

ہم نیوز کے مطابق محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے مطابق ڈویژنل فاریسٹ افسر محکمہ جنگلات سوات نے سرکاری چیک میں رقم کا اضافہ کر کے فنڈز نکلوائے۔ ملزم وقت کے ساتھ سرکاری ریکارڈ میں اپنی تنخواہ میں بھی اضافہ کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: سپر ایٹ مرحلے کا آغاز، پاکستان، آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا

رقم کا انتقال اور ریکوری

محکمہ خزانہ کے مطابق ملزم نے مجموعی طور پر 9 کروڑ 23 لاکھ روپے کے سرکاری فنڈز اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیے۔ تاہم 93 لاکھ روپے ریکور کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرا دیئے گئے ہیں۔

قانونی کارروائی کی ہدایت

محکمہ خزانہ نے محکمہ جنگلات کو ملزم کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ساتھ ہی ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے اور بقایا رقم کی فوری ریکوری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...