پاکستان میں ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی اور واٹس ایپ ہیکنگ کی وارداتیں بڑھ گئیں، ایک سال کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے بھی زائد شکایات موصول

پاکستان میں ڈیٹا کی غیر مجاز رسائی کے بڑھتے واقعات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی اور واٹس ایپ ہیکنگ کی وارداتیں بڑھ گئیں۔ ایک سال کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے بھی زائد شکایات موصول ہوگئیں۔ این سی سی آئی اے نے ایک ہزار 32 انکوائریاں کیں لیکن گرفتار صرف ایک ہی ملزم کیا جاسکا۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے 9 کمیٹیاں بن گئیں ،کیا فرائض انجام دیں گی؟ جانیے

شکایات کی تعداد اور انکوائری کی تفصیلات

سما ٹی وی کے مطابق این سی آئی اے کی جانب سے وزارت داخلہ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ایک سال کے دوران ایک لاکھ 57 ہزار 465 شکایات موصول ہوئیں۔ صرف واٹس ایپ ہیکنگ اور غلط استعمال کی دو ہزار 974 شکایات ملیں، جن پر ایک ہزار 32 انکوائیاں کی گئیں، مگر اس میں سے صرف ایک شخص گرفتار ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، ایڈوائزری جاری

غلط استعمال میں ملوث ویب سائٹس اور پلیٹ فارمز

دستاویز کے مطابق پاکستانیوں کے ڈیٹا کے غلط استعمال اور پبلک کرنے میں 35 ویب سائٹس ملوث ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ اس دھندے میں ملوث 52 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی نشاندہی بھی کی گئی، جعل سازوں کے پاس شہریوں کا ڈیٹا چرانے اور واٹس ایپ ہیکنگ کے نت نئے طریقے سامنے آئے، جعلی کالز یا میسجز کے ذریعے شہریوں کو واٹس ایپ شیئرنگ کوڈ بھیجا جاتا ہے۔

ہیرنگ کی نئی تکنیکیں

واٹس ایپ ہیکنگ کے لیے صارف کی ڈپلیکیٹ موبائل سم نکالنے کا طریقہ بھی عام ہو رہا ہے۔ نوکری یا انعام کا لالچ دے کر فون میں ریموٹ ایکسس سافٹ ویئر انسٹال کروایا جاتا ہے۔ جعل ساز واٹس ایپ ہیک کرنے کے بعد صارف سے رقم کا تقاضا کرتے ہیں، حساس ڈیٹا چرانے کے علاوہ صارف کے نام سے مالی فراڈ بھی کئے جاتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...