وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب سہولت بازار اتھارٹی آفس آمد، سہولت بازار صوبائی کنٹرول روم کا دورہ، کسٹمر کو لائیو کال کرکے فیڈ بیک لیا
رمضان بازاروں کے نرخ میں کمی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ’’رمضان المبارک مارکیٹ سے 35 فیصد کم نرخ کا ریکارڈ‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک کی محبت کا بھیانک اختتام، 7 افراد موت کے گھاٹ اتار دیے گئے
وزیراعلیٰ کی دورہ سہولت بازار
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی آفس پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ نے سہولت بازار صوبائی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور میاں پلازہ جوہر ٹاؤن رمضان بازار میں کسٹمر کو لائیو کال کرکے فیڈ بیک لیا۔ وزیراعلیٰ نے آلو، پیاز، ادرک، اور پالک کے ریٹ دریافت کیے، رمضان بازاروں میں ریٹ لسٹ، نرخ اور صفائی کا بھی مشاہدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کو کچلنا چاہتا ہے، عاصم افتخار
شہریوں کی رائے
عمر نامی شہری نے وزیر اعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں میں ہر چیز صاف ستھری اور سستی مل رہی ہے۔ امی نے سامان کی لسٹ دی تھی، لے کر رمضان بازار آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: جیگوار کی کانسپٹ کار میں بڑے ٹائر اور لمبے بونٹ کے علاوہ اور کیا خاص باتیں ہیں؟
نگہبان رمضان سہولت بازاروں کی مانیٹرنگ
وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں قائم نگہبان رمضان سہولت بازاروں مؤثر مانیٹرنگ کے عمل کو سراہا ہے۔ وزیراعلیٰ کو سہولت بازار کنٹرول روم میں بریفنگ دی گئی۔ صوبہ بھر میں 75 نگہبان رمضان بازاروں کے لیے سنٹرل مانیٹرنگ سسٹم قائم کیا گیا ہے۔ 49 سہولت بازار، 15 سہولت آن دی گو، 11 ضلعی بازار اور فری ہوم ڈیلیوری سروس کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ نگہبان رمضان سہولت بازاروں میں 1462 سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔ صوبے بھر کے 75 رمضان بازاروں کی کیمرے کے ذریعے 50 سے زائد سکرینوں پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ کنٹرول روم میں سبزیوں اور پھلوں کا معیار اور نرخ کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ سہولت بازار اتھارٹی کنٹرول روم میں اوورچارجنگ سے متعلق شکایات کے فوری ازالہ کا نظام قائم ہے۔ 24/7 مانیٹرنگ میکانزم کے تحت روزانہ 600 لوگوں کو کال کرکے فیڈ بیک لیا جاتا ہے۔ عوام کی سہولت کے لئے ہیلپ لائن قائم کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کا تونسہ شریف میں آپریشن، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک
بریفنگ کی تفصیلات
بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، ملتان، گجرات، راولپنڈی سہولت بازار فنکشنل ہوگئے ہیں۔ 75 بازاروں میں باقاعدہ، موبائل یونٹس، اور ہوم ڈلیوری سروس شامل ہیں۔ معیار اور نرخ کو یقینی بنانے کے لئے کنٹرول روم میں 21 افسران 24/7 تین شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل ہیں: اسرائیلی مشیر قومی سلامتی
سیکیورٹی اور سہولیات
سہولت بازاروں میں سیکیورٹی گارڈز کی تعیناتی، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹر اور سامان کی حفاظت یقینی بنائی جا رہی ہے۔ مادر ملت روڈ، شاہدرہ، شادمان، اعوان ٹاؤن، رائے ونڈ، گلشن راوی، ٹاؤن شپ، نشتر کالونی، مانگا منڈی، برکی روڈ اور رحمان گارڈن میں سہولت آن دی گو کی سروسز جاری ہیں۔ فری ہوم ڈیلیوری ایپ کے ذریعے 453.35 ملین روپے کے 333,351 کل آرڈرز دیے جا چکے ہیں۔ صارفین کو کھلی مارکیٹ کے نرخوں کے مقابلے میں 117.54 ملین روپے کی بچت ہوئی۔ فری ہوم ڈیلیوری سے خریداری کرنے والوں کو ڈی ریٹ سے بھی 7 فیصد کم، 23.51 ملین روپے کی بچت ہوئی۔
وزیراعلیٰ کا بیان
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام کے تحفظ کے لئے رمضان سہولت بازاروں کی نگرانی کی جارہی ہے۔ سہولت اور رمضان بازاروں میں اشیائے خورونوش ڈی سی ریٹ سے کم مہیا کی جارہی ہیں۔ ڈیجیٹل نگرانی اور مفت ہوم ڈلیوری سے بازاروں میں رش کم ہوتا ہے۔








