بھارت کی سیاست انگلینڈ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ’’دی ہنڈریڈ‘‘ کو بھی آلودہ کرنے لگی

مودی سرکار کی نئی چال

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار باز نہ آئی۔۔۔ بھارت کی سیاست انگلینڈ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ "دی ہنڈریڈ" کو بھی آلودہ کرنے لگی۔ اب "دی ہنڈریڈ" میں پاکستانی کھلاڑیوں کے پک نہ کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرو فیروز: قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

پاکستانی کھلاڑیوں کے مواقع

برطانوی نشریاتی ادارے "بی بی سی" کی رپورٹ کے مطابق، دی ہنڈریڈ میں آئی پی ایل سے منسلک ٹیموں کا پاکستانی پلیئرز کو نہ پک کرنے کا خدشہ ہے۔ پاکستانی کرکٹرز کو صرف وہی منتخب کر سکتے ہیں جن کی ملکیت میں آئی پی ایل فرنچائز کا حصہ نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: بسنت کاجوش: کراچی سے لاہور بسنت منانے جانے والے شہریوں کے لیے فضائی اور ریلوے سفر شدید مہنگا اور مشکل ہو گیا

انگلش بورڈ کی معلومات

"جنگ" کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ انگلش بورڈ کے ایک اہم افسر نے اس حوالے سے ایک پلیئر ایجنٹ کو آگاہ کردیا ہے کہ آئی پی ایل ٹیموں کی ملکیت والی ٹیمیں پاکستانی پلیئرز سے دور رہ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

آئی پی ایل کی سرمایہ کاری

واضح رہے کہ انگلینڈ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ کی 8 ٹیموں میں سے 4 کی 49 فیصد ملکیت آئی پی ایل ٹیموں کے پاس ہے۔ مانچسٹر سپر جائنٹس، ایم آئی لندن، سن رائزر لیڈز اور سدرن بریو میں بھارتی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سمجھوتہ ایکسپریس کیس میں ملزمان کی بریت بھارت کی دہری پالیسی کی مثال ،شدید مذمت کرتے ہیں:پاکستان

غیر اعلانیہ قانون

ایک ایجنٹ نے شکوہ کیا کہ انڈین ملکیت میں کام کرنے والی ٹیموں کا پاکستانی پلیئرز کو نہ لینا ایک غیر اعلانیہ قانون بن چکا ہے۔

دی ہنڈریڈ کے پلیئر آکشن کی تاریخ

بی بی سی رپورٹ کے مطابق یہ ٹرینڈ جنوبی افریقہ کی ایس اے ٹی ٹوینٹی اور یو اے ای کی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں بھی دیکھا گیا ہے۔ اس سال ہونے والی دی ہنڈریڈ کا پلیئر آکشن 11 اور 12 مارچ کو ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...