بانی پی ٹی آئی سے نہ کوئی ڈیل ہوئی نہ ہوگی، 24 نومبر کو ایک بات ہوئی تھی کہ ۔۔۔؟ رانا ثناء اللہ کھل کر بول پڑے
وزیر اعظم کے مشیر کی وضاحت
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں پر وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کھل کر بول پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں کتنے پاکستانی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں؟ حیران کن انکشاف
حکومتی موقف
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ حکومت کی بانی پی ٹی آئی سے نہ کوئی ڈیل ہوئی نہ ہوگی۔ وزیراعظم نے 3 بار آفر کی کہ آکر بات کریں۔ ہماری طرف سے ڈیل کی آفر واضح اور اوپن ہے، آئیں اور میثاق استحکام پاکستان کریں، ہٹ دھرمی اور ضد کی جس درجے پر وہ فائز ہیں، وہ بات کرنے کو ہی تیار نہیں۔ 9 مئی کے واقعات پر معافی کی بات ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی واضح کہی تھی، سب سے پہلی بات یہ ہے کہ 9 مئی واقعات پر صدق دل سے معافی مانگیں، میرے بیان کے ایک فقرے کو نہیں پوری بیان کو دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران دور حکومت میں مجھ پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ بنا کر گرفتار کیا گیا ، جیل میں آنکھ کی بینائی متاثر ہوئی اور علاج کی سہولت سے محروم رکھا، یہ دنیا مکافات عمل ہے،مفتی کفایت اللہ
ملاقاتوں اور مذاکرات کی صورتحال
’’جنگ‘‘ کے مطابق رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی شرط یہ ہے کہ وہ یہاں آئے جہاں ہم ہیں۔ حکومت کی بانی پی ٹی آئی سے نہ کوئی ڈیل ہوئی نہ ہوگی، 24 نومبر کو ایک بات ہوئی تھی لیکن اس پر بانی پی ٹی آئی رضامند نہیں ہوئے۔ ملاقاتوں کو ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کیلئے استعمال نہ کریں تو کوئی مسئلہ نہیں۔ جو یہ کہہ رہے ہیں کہ اچکزئی، راجہ ناصر عباس کو مذاکرات کا اختیار دیا ہے یہ بے معنی بات ہے، اچکزئی سے کہا کہ آکر بات کریں تو کہا گیا کہ وہ پہلے وہاں سے اجازت لے کر ملاقات کریں گے۔ محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو کوئی اختیار نہیں دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کے علاج پر تبصرہ
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بہترین علاج ہو رہا ہے، ڈاکٹرز نے کہا تو شفا یا کسی بھی بہتر اسپتال میں علاج ہوسکتا ہے، اس سے پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کے علاج میں کوئی تاخیر نہیں کی گئی۔ انہوں نے جس فورس کا اعلان کیا ہے اس سے کیا اثر پڑے گا؟ یہ فورس دھرنے اور پہیہ جام سے بھی زیادہ ناکام ثابت ہوگی۔








