ٹرمپ کے بیانات سے جنگ کا خطرہ ہے، ایران کا اقوام متحدہ کے سربراہ کو خط
ایران کا اقوام متحدہ کو خط
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو خط میں واضح کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے فوجی جارحیت کا حقیقی خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے سالانہ انتخابات، فرید رزاقی صدر منتخب
ایران کی ذمہ داری کا اعلان
ایران کی جانب سے اقوام متحدہ کے سربراہ کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ ایران کشیدگی یا جنگ نہیں چاہتا اور نہ ہی جنگ کا آغاز کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ؛ دریائے سندھ میں کشتی ڈوب گئی
امریکی حملے کی ممکنہ دھمکی
یہ خط ایسے وقت بھیجا گیا ہے جب امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ایران کے خلاف محدود فوجی حملے پر غور کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس؛ شیریں مزاری سمیت مزید 9 ملزمان پر فردجرم عائد
حملے کے مقاصد
ایران کا کہنا ہے کہ اس حملے میں چند فوجی یا سرکاری مقامات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، حملے پر غور کا مقصد ایران کو جوہری معاہدے پر مجبور کرنا ہے اور ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو حملے کو وسیع جنگ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
ایرانی خطرات اور جواب
خط میں ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر حملہ ہوا تو بھرپور اور مناسب جواب دیا جائے گا، دشمن کے اڈوں، سہولیات اور اثاثوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔








