لاہور: پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کے معاملے پر فل بینچ تشکیل

اہم پیش رفت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ تشکیل دیا گیا، جو 23 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کے 2 شیر دل جوانوں کا نہتے غریب مزدور پر بیچ چورہے تشدد، شرمناک ویڈیو بھی سامنے آگئی

درخواستوں کی تعداد

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں مجموعی طور پر 200 سے زائد درخواستیں دائر کی گئی ہیں، درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کی سربراہی میں قائم کمیٹیوں نے پیرا فورس کے استعمال سے شہریوں کی اراضی واگزار کروانا شروع کر دی حالانکہ یہ اختیار متعلقہ ٹریبونل کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 2025 کے پہلے 3 ماہ میں کتنے پاکستانی بیرون ملک نوکری کیلئے گئے؟ اعداد وشمار جاری

آرڈیننس کا مبینہ غلط استعمال

درخواستوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آرڈیننس کا مبینہ طور پر غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور کمیٹیاں اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترقی کا راز خوشحال اور پر امن ریاست میں مخفی ہے، خواجہ سلمان رفیق کی علماء کے وفود سے گفتگو

عدالت کا ابتدائی فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد آرڈیننس پر عمل درآمد عارضی طور پر روک دیا تھا اور حکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ میں ٹیچرز اور طالبات کی فحش ویڈیوز بنانے کا سکینڈل، مدعیہ نے اپنے ساتھ زیادتی نہ ہونے کا بیان دیدیا

فل بینچ کی تشکیل

بعد ازاں چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ تشکیل دیا گیا جس میں جسٹس جواد ظفر ظفر اور جسٹس عبہر گل خان بھی شامل ہیں، فل بینچ 23 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

نوٹسز جاری

رجسٹرار آفس کی جانب سے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...