کوٹ لکھپت جیل میں قید تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے رمضان میں احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کردی
تحریک انصاف کے رہنماؤں کی رمضان میں احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوٹ لکھپت جیل میں قید تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے رمضان میں احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھانے کا بل سینیٹ سے بھی منظور
مشترکہ خط اور مطالبات
جیو نیوز کے مطابق، شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کی جانب سے میڈیا کو ایک مشترکہ خط لکھا گیا جس میں رہنماؤں نے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک میں ہر قسم کی احتجاجی تحریک مؤخر کردی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر حملے سے متعلق سوال پر بھارتی لڑکی نے ’’مودی سرکار کو کھری کھری سنا دیں ‘‘، ویڈیو دیکھیں
عمران خان کی حمایت
خط میں صدر آصف زرداری کی جانب سے عمران خان کے خلاف حالیہ بیان بازی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی باوقار طریقے سے مشکل حالات میں جیل کاٹ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات طے پاگئی
عمران خان کی صحت پر سیاست کی مذمت
اسیر رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کی صحت پر سیاست بند کی جائے۔ ان کی بہنوں اور ذاتی ڈاکٹروں کو اعتماد میں لے کر علاج معالجہ کرایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں شہباز شریف اور نریندر مودی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
پارلیمان میں بھرپور سیاست کی ضرورت
خط میں تحریک تحفظ آئین پاکستان سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ پارلیمان میں بھرپور سیاست کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کو اس وقت ذمہ دارانہ اور بالغ نظر سیاسی قیادت کی ضرورت ہے : گورنر خیبر پختونخوا
تنظیم نو اور انتخابی تیاری
اسیر رہنماؤں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تنظیم کو ازسرِنو منظم کریں اور بلدیاتی انتخابات کے لیے تنظیم کو نچلی سطح تک فعال بنایا جائے۔
ملک کے مسائل کو اجاگر کرنا
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بڑھتی دہشتگردی، مہنگائی، اسکولوں سے بچوں کے باہر ہونے اور کرپشن جیسے مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کیا جائے۔








