پنجاب بھر کے صنعت کاروں کی اپ گریڈیشن کا آغاز، ’’دھی رانی پروگرام‘‘ پر بریفنگ
صنعت زاروں کی اپ گریڈیشن کا آغاز
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں قائم صنعت زاروں کی اپ گریڈیشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں مختلف محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہو گئی
خواتین کی معاشی بہتری
اجلاس میں خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے ادارے صنعت زار کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے ہدایت کی کہ پنجاب بھر کے تمام صنعت زاروں کی اپ گریڈیشن کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو ہنر مند بنا کر انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم بچوں کو مذاہب کی تعلیم دیتے ہوئے ان میں باہمی احترام، برداشت اور رواداری کی فضاء پیدا کر کے مثالی معاشرے کا قیام عمل میں لا سکتے ہیں
دھی رانی پروگرام کی پیشرفت
اجلاس کے دوران ’’دھی رانی پروگرام‘‘کے رواں سال کے ہدف کی تکمیل پر بھی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر کو معاون آلات اور وہیل چیئرز پروگرام کے تحت ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کا فیض پور کلاں شرقپور اور چوہنگ میں سیلاب متاثرین کیمپس کا دورہ
فلاحی اداروں کی بہتری کا عزم
سہیل شوکت بٹ نے تمام فلاحی اداروں کے اعداد و شمار کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔فلاحی اداروں میں مقیم بچوں، بزرگوں اور خواتین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور پنجاب کی تاریخ میں موجودہ حکومت سے قبل سماجی بہبود کے شعبے کو اتنی ترجیح نہیں دی گئی۔
ہمت کارڈ اور مستحق بیٹیوں کی رخصتی
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ’’دھی رانی پروگرام ‘‘کے ذریعے ہزاروں مستحق بیٹیوں کی باوقار رخصتی ممکن ہوئی، جبکہ ہمت کارڈ کے تحت پنجاب کے 1 لاکھ افراد باہم معذوری کو مالی معاونت فراہم کی گئی۔ پہلی بار افراد باہم معذوری کو ان کی ضرورت کے مطابق معاون آلات بھی فراہم کیے گئے ہیں۔








