2024 میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل فائنل ہو چکی تھی، اختیار ولی خان کا دعویٰ
لاہور میں اہم اعلامیہ
کوآرڈنیٹر وزیراعظم اختیارولی خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2024 میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل فائنل ہو چکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلے روک دیئے، حکم امتناع جاری
رانا ثنا اللہ کی بیان بازی
دنیا نیوز کے پروگرام ’’بات نکلے گی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اختیارولی خان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے دو ڈیل کا ذکر کیا، میں نے تین ڈیلوں کا کہا ہے۔ فیصل واوڈا کی کسی بات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ فیصل واوڈا کا بیگانی شادی میں عبداللہ والا رول ہے، اگر فیصل واوڈا ایسا نہیں کریں گے تو میڈیا میں کیسے ان رہیں گے۔ آج تک یہ معلوم نہیں فیصل واوڈا کی پارٹی کونسی اور کس کی ترجمانی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایس پی شہر بانو نقوی نے ڈاکٹر علی زین کے سنگین الزامات کی تردید کردی
ڈیل میں شامل نام
کوآرڈینیٹر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کو ہر پارٹی سمجھتی ہے کہ ہمارا بچہ ہے۔ فیصل واوڈا کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، 2024 میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل فائنل ہو گئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے علی امین گنڈا پور، بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سیف لیڈ کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 100 سال کے بہترین بولر مگر بدقسمت آسٹریلیائی کرکٹر
شیرافضل مروت کا کردار
اختیارولی خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈیل میں کچھ حد تک شیرافضل مروت بھی شامل ہوئے تھے۔ حکومت کی طرف سے محسن نقوی نمائندگی کر رہے تھے، ڈیل تقریباً فائنل ہو چکی تھی لیکن جمعہ کا دن آگیا تھا۔
بنی گالہ یا نتھیا گلی کی منتقلی
اُن کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ انہیں دو دن انتظار کے بجائے صبح ہی بنی گالہ یا نتھیا گلی شفٹ کردیا جائے۔








