کمسن بچوں کی ویڈیوز ڈارک ویب پر فروخت کرنے پر میاں بیوی کو سزائے موت
سزائے موت کا فیصلہ
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع چترکوٹ کی عدالت نے کمسن بچوں کی غیر قانونی ویڈیوز بنانے اور ڈارک ویب پر فروخت کرنے کے کیس میں میاں بیوی کو سزائے موت سنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
عدالتی کارروائی
بھارتی میڈیا کے مطابق خصوصی عدالت نے مجرمان کے خلاف فیصلہ طویل سماعت کے بعد سنایا، عدالت نے متاثرہ بچوں کے خاندانوں کو فی کس 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم بھی دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو کسی دوسری جیل منتقل نہیں کر رہے، رانا ثنا اللہ
تحقیقات کی تفصیلات
کیس کی تحقیقات سی بی آئی نے کی، جس نے 2020 میں ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ تفتیش کے مطابق ملزمان 5 سے 16 سال کے بچوں کو ورغلا کر ان پر تشدد کرتے اور ویڈیوز بنا کر خفیہ آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے فروخت کرتے تھے۔
قبضہ میں لیا گیا مواد
مجرمان کے گھر کی تلاشی میں بڑی مقدار میں الیکٹرانک ڈیوائسز اور غیر قانونی مواد ملا جبکہ ابتدائی تحقیقات میں 33 متاثرہ بچوں کی شناخت ہوئی۔








