سندھ اسمبلی، رانا شوکت کی جانب سے دھمکیوں کے الزامات پر شارق جمال کا مؤقف سامنے آگیا۔
کراچی میں دھمکیوں کے الزامات
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ اسمبلی اجلاس میں رانا شوکت کی جانب سے دھمکیوں کے الزامات کے معاملے پر شارق جمال کا مؤقف سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے لیڈر اور نظریئے کی گاڑی چلاتا تھا اور اب مریم کی گاڑی چلانے کیلئے بہت سارے لوگ ہیں: کپٹن(ر) صفدر کا وی لاگ میں سوال کا جواب
شارق جمال کا مؤقف
ایم کیو ایم رکن شارق جمال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ آپس کا معاملہ ہے، رانا شوکت کو روزہ لگا تھا، ہمارا معاملہ تھا، ختم ہوگیا، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حویلی لکھا: ساتھی کی گولی چلنے سے ایس ایچ او زخمی، کانسٹیبل فرار
رانا شوکت کے الزامات
خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم رکن رانا شوکت نے اپنے ساتھی اراکین پر قتل کی دھکیوں کے الزامات عائد کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ جادو ٹونے کے لیے 7 سالہ بچی کی قبر کی بے حرمتی کرنے والا شخص گرفتار
مقابلہ اور دھمکیاں
ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی رانا شوکت نے اپنے ساتھی شارق جمال پر قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے شارق جمال نے دھمکی دی ہے۔
رانا شوکت کی مزید تفصیلات
رانا شوکت کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ پرانی پی ایس پی کا ایم این اے ہے، اقبال محسود نے بھی مجھے دھمکی دی ہے، انہوں نے کہا کہ میں خالد مقبول گروپ سے تعلق رکھتا ہوں، مجھے دھمکی دی گئی کہ باہر نکلو دیکھتے ہیں۔








