فروٹ چاٹ بنانے کا طریقہ
اجزاء
- کیلا – 2 عدد
- سیب – 1 عدد
- آم – 1 عدد
- انگور – ½ کپ
- دہی – ½ کپ
- چینی – 1 چائے کا چمچ
- کالا نمک – ½ چائے کا چمچ
- چاٹ مسالا – 1 چائے کا چمچ
ترکیب
- تمام پھل چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
- دہی میں چینی، کالا نمک اور چاٹ مسالا شامل کریں۔
- پھلوں میں دہی مکس کریں اور ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔








