جو ایک فیصد طلباء اعلیٰ تعلیم کیلیے باہرجاتے ہیں وہ ضرور انگریزی پڑھیں لیکن پوری قوم کے بچوں پر ایک غیر ملکی زبان کو مسلط کیا جانا قرین عقل نہیں ہے۔

مصنف کی معلومات

مصنف: رانا امیر احمد خاں
قسط: 315

یہ بھی پڑھیں: شور کوٹ: سسر اور خاوند کے ہاتھوں خاتون قتل

سیمینار کی تفصیلات

پاکستان میں تمام سکول ہائے سسٹم کیلئے ایک نصاب کیوں اور کیسے کے موضوع پر 10 اگست 2019ء کو ہمدرد فاؤنڈیشن ہال میں منعقدہ سیمینار میں تعلیمی ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری مرکزی و صوبائی حکومتیں ایک واضح تعلیمی پالیسی اور بارہ سالہ سکولنگ کے لیے ایک نصاب ترتیب دیں۔

یہ بھی پڑھیں: صاحب کے ساتھ ڈیوٹی کرتے دو تین ماہ ہو ئے، سوچا ڈیرے پر رہنا مشکل ہو گا، خدشہ دل میں لئے پنڈی روانہ ہوئے، اگلے پانچ سال کمرہ میرا ٹھکانہ ٹھہرا۔

یکساں تعلیمی مواقع

ہمارا مقصد ہے کہ تمام بچوں کے لیے یکساں مواقع پیدا کیے جائیں اور انہیں متحارب طبقات میں تقسیم کرنے کے بجائے ایک قومی دھارے میں لایا جائے تاکہ تعلیمی شعبے میں موجود ناہمواریوں اور ناانصافیوں کو ختم کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو ایک قوم بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: 23 نومبر کی رات دھاندلی یا سہولت کاری سے نتائج تبدیل کیے گئے، تو تم صبح کی روشنی نہیں دیکھ سکو گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

سیمینار کی صدارت

سٹیزن کونسل آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق جالندھری نے کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی مسائل پر ماضی کی حکومتوں نے کماحقہ توجہ نہیں دی۔ جس کی وجہ سے ہم ترقی کی دوڑ میں پورے جنوبی ایشیاء میں سب سے پیچھے رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان بیٹی کے باپ بن گئے

تعلیمی پالیسی کی اہمیت

وطن عزیز میں متضاد نظام ہائے تعلیم اور طبقاتی کشمکش کو فروغ دینے کے باعث تعلیمی پالیسی کا نئے سرے سے تعین لازمی ہے تاکہ نظریہ پاکستان اور ہماری اقدار کے مطابق طلباء کی کردار سازی ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: علی ترین نے چیئر مین پی سی بی کو خط لکھ کر پی ایس ایل کو مزید شفاف بنانے کے لیے تجاویز دے دیں

نصاب کی بہتری

معیارِ تعلیم کو بہتر کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ سکولوں کے نصاب میں افکارِ قائد، اقبالیات، قرآن کی تدریس اور جدید علوم پر زور دینا ہوگا۔ زبان دانی کے لحاظ سے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں کی تدریس کو معیاری بنانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ نے پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ کی نشاندہی، ضبطگی اور تادیبی ایکشن بارے رپورٹ طلب کرلی

حکومت کی ذمہ داریاں

حکومت کا فرض بنتا ہے کہ قوم کو درپیش تعلیمی مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔ تعلیمی سہولیات کو پاکستان کے ایک ایک بچے تک پہنچانے میں حکومتی سطح پر کم بجٹ اور بڑھتی ہوئی آبادی بنیادی رکاوٹیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں: وزیر اعظم

سیمینار کا آغاز

سیمینار کا آغاز فاروق اکرم صابری نے قرآن کی تلاوت سے کیا۔ سٹیج سیکرٹری ظفر علی راجا نے اپنا ایک نعتیہ شعر نذرِ سامعین کیا:

کسی کا فیض رہا ہے کہاں صدی بہ صدی
فقط حضورؐ ہیں رحمت فشاں صدی بہ صدی

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف سے سعد رفیق کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

اختتامی کلمات

پروفیسر سلمان احمد خان نے ایک انگریزی نظم سنائی، اس کے بعد سٹیزن کونسل آف پاکستان کے صدر رانا امیر احمد خاں نے ابتدائی کلمات حاضرین کی خدمت میں پیش کیے اور سیمینار کی اہمیت کی وضاحت کی۔

(جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...