پشین میں بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشین میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک کی رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی
بہادر سپوتوں کی جرأت اور مہارت
اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: جون میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے: وزارت خزانہ
قوم کا فخر
انہوں نے کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کی جرأت اور پیشہ وارانہ مہارت پر فخر ہے، بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
امن کی راہ میں کامیاب کارروائیاں
بلوچستان میں قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں لائق تحسین ہیں۔








