مسئلہ کشمیر پر کوئی خاص پیش رفت نہیں ہورہی، مولانا سعید یوسف خان

کشمیر کا قضیہ: کوئی خاص پیش رفت نہیں

مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی) جمعیت علمائے اسلام کشمیر کے صدر مولانا محمد سعید یوسف خان نے کہا ہے کہ قضیہ کشمیر اسی طرح قائم ہے، اس پہ کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو رہی ہے۔ پاکستان کو الحمدللہ معرکہ حق میں جو برتری ملی تھی اور پوری دنیا نے اس میں جس طرح پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا، ہمیں امید تھی کہ اس میں مسئلہ کشمیر کو بھی اتنی ہی اہمیت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اور کہانی چل سکتی تھی۔۔۔

کشمیریوں کی قربانیاں

ان کا کہنا تھاکہ کشمیریوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، اپنی جان، مال، عزت سب کچھ آزادی کے لیے قربان کردیا ہے اور نوجوانان مقبوضہ کشمیر مسلسل جام شہادت نوش کررہے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ رب العزت کشمیریوں کو اس جدوجہد میں کامیابی عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایس ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، ایک کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

اللہ کی مدد کا یقین

مولانا سعیدیوسف نے کہا کہ مجھے اس بات کا مکمل یقین ہے کہ اللہ رب العزت ان کی شہادتوں کو ہرگز ضائع نہیں فرمائیں گے۔ ''یقینی طور پر ان کا خون اور ان کی محنتیں اور ان کی جدوجہد ثمر لائے گی۔ سردی کی رات جتنی لمبی کیوں نہ ہو، سحر اس کا مقدر ہوتی ہی ہے۔ اسی طرح ظلم و جبر کی رات جتنی لمبی کیوں نہ ہو آزادی کا سویرا طلوع ہو کر رہتا ہے۔

افواج پاکستان کی قیامتی قوت

ان کا مزید کہناتھا کہ افواج پاکستان نے جس دلیری کے ساتھ ہندوستان کا مقابلہ کیا وہ قابل فخر ہے اور پوری قوم نے ان کو اس پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ ہم امید کرتے ہیں اسی جرات اور اسی ہمت کے ساتھ قضیہ کشمیر کو بھی لے کر ہمارے ذمہ داران آگے چلتے رہیں۔ ان شاءاللہ العزیز منزل زیادہ دور نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...