امریکا ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا ایران کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں مزید 62 سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 71 اعشاریہ 39 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ نے اردو زبان کے استعمال کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا
امریکی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
امریکی خام تیل کی قیمت بھی 37 سینٹ اضافے کے بعد 66 اعشاریہ 21 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اور میئر نیویارک ظہران ممدانی کی ملاقات، ان کی ہر ممکن مدد کریں گے، امریکی صدر
سونے کی قیمت میں اضافہ
دوسری جانب سونے کی قیمت بھی 107 ڈالر اضافے سے 5200 ڈالر فی اونس کی سطح عبور کر گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بپاشا باسو کا بڑھا ہوا وزن دیکھ کر صارفین حیران، غیراخلاقی تبصرے
صدر ٹرمپ کی دھمکی
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ڈیل نہ کی تو ان کیلئے بہت برا ہو گا۔
ٹرمپ کا بیان
صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا تھا جنرل ڈینیئل سے منسوب ایران پر حملہ نہ کرنے کی خبریں جعلی ہیں۔ ایران سے ممکنہ جنگ سے متعلق غلط خبریں پھیلائی گئیں، ایرانی عوام عظیم ہیں، انہیں نقصان نہیں ہونا چاہئے۔








