سہیل آفریدی کی وزارت اعلیٰ ڈانوا ڈول ہے ، رہائی فورس نوکری پکی کرنے کے لئے شعبدہ بازی ہے،خواجہ آصف
وزیر دفاع کی تنقید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کی وزارت اعلیٰ ڈانوا ڈول ہی ہے، رہائی فورس اپنی نوکری پکی کرنے کے لئے شعبدہ بازی ہے۔
عمران خان کی رہائی کا مقصد
صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا مقصد عمران خان کی رہائی نہیں، بلکہ خود کو وفادار ثابت کرنا ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لئے کوئی مخلص نہیں، سب اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
سہیل آفریدی کی وزارت اعلی ڈاماڈول ہی ہے، رہائی فورس اپنی نوکری پکی کرنے کے لئے شعبدہ بازی ہی ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ کسی بندے کی Seniority نہیں ہے، عمران خان کو رہا کروانے کی۔ سب اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں، وزیردفاع خواجہ آصف pic.twitter.com/FgmEEDsEkV
— Siddique Jan (@SdqJaanSMT) February 25, 2026








