سپر ایٹ، نیوزی لینڈ نے ہدف دے دیا، پاکستانی سری لنکا کی جیت کے لیے دعا گو
نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا اہم مقابلہ
کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے 46 ویں میچ میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ایک اہم مقابلہ جاری ہے جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف عائد کرتے وقت اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، امریکی عدالت نے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا
نیوزی لینڈ کی بیٹنگ
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز کی آخری گیند تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے ہیں۔ کیوی اننگز کی خاص بات کپتان مچل سینٹنر کی جارحانہ بیٹنگ تھی جنہوں نے 26 گیندوں پر 47 رنز اسکور کیے، جبکہ راچن رویندر 32 اور فن ایلن 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
یہ بھی پڑھیں: چھٹیاں ختم/ پنجاب میں تعلیمی ادارے کھل گئے
مشکلات کا سامنا
ایک موقع پر نیوزی لینڈ کی ٹیم شدید مشکلات کا شکار تھی اور اس کے 6 کھلاڑی محض 84 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے، لیکن آخری 5 اوورز میں کیوی بلے بازوں نے برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 78 رنز بٹورے اور ٹیم کو ایک قابلِ دفاع مجموعے تک پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کا قتل: بیوی کو عمر قید، آشنا کو مرتے دم تک پھانسی پر لٹکانے کا حکم
سری لنکا کی بولنگ
سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا اور دشمنتھا چمیرا نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دونیتھ ویلالگے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
مقابلے کا مقصد
اب سری لنکا کو یہ میچ جیتنے کے لیے 169 رنز کا ہدف درکار ہے، اور اس میچ کا نتیجہ پاکستانی ٹیم کے سیمی فائنل کے امکانات کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔








