کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر 2 مسافر آف لوڈ جبکہ لاہور سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 اسمگلر گرفتار کر لئے گئے
ایف آئی اے کی کارروائی کراچی میں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے امیگریشن نے جناح ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سیرا لیون جانے والے دو مسافر آف لوڈ کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ کرایوں میں بھی کمی کا اعلان
سفر کی کوششیں ناکام
حکام کے مطابق پہلے بھی امیگریشن سے روکے گئے مسافر دوبارہ سفر کی کوشش میں ناکام ہوئے ہیں۔ مسافروں نے ایجنٹ کو 3 لاکھ روپے رشوت دینے کا انکشاف کیا۔ چینی شہری کے ذریعے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیا گیا۔ مشکوک واپسی ٹکٹ اور صرف 150 ڈالر رکھنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے انتشار پھیلایا تو 26 نومبر سے زیادہ سخت ایکشن ہوگا: طلال چودھری
ملزمان کی گرفتاری
ملزمان ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفک سرکل منتقل کردیے گئے۔ متعدد ایئرپورٹس سے کلیئرنس سے انکار کا بھی انکشاف ہوا جبکہ مشکوک چیٹ گفتگو بھی برآمد کر لی گئی۔ ایجنٹ امجد علی آرائیں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان کر دیا
لاہور میں انسانی اسمگلنگ کی کارروائیاں
دوسری جانب ایف آئی اے لاہور زون نے مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی اسمگلر گرفتار کر لئے ہیں، گرفتار ملزمان میں غضنفر علی اور محمد سمیع اللہ شامل ہیں۔ ملزمان کو لاہور اور میانوالی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ
ملزمان نے شہریوں کو انگلینڈ، آئیر لینڈ اور میانمار کے ورک ویزوں کا جھانسہ دے کر 36 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ہتھیائی۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.








