میں نے شاہین شاہ آفریدی کو غصہ دلایا تو وہ پرفارم کر گیا، سسر شاہد آفریدی کا بیان

شاہد آفریدی کی شاہین شاہ آفریدی پر گفتگو

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کرکٹر قومی ٹیم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے شاہین شاہ آفریدی کو اپنی ٹیم سے ڈراپ کر کے غصہ دلایا تو وہ پرفارم کر گیا۔

شاہین کی کارکردگی کا راز

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی میری پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے لیکن مجھے یہ بھی پتہ تھا کہ اس سے کام کیسے لیا جاتا ہے۔ شاہین کو غصہ دلایا کہ سارے تو کہہ ہی رہے ہیں اب ذرا سسر کہہ کر دیکھے تو اسے غصہ آئے گا اور ایسا ہی ہوا ہے۔

آئندہ میچ کا اندازہ

انہوں نے کہا کہ اگلے میچ کا مجھ سے پوچھیں گے تو میں اس میں بھی شاہین آفریدی کو اپنی ٹیم میں شامل نہیں کروں گا، کچھ لوگوں کی انا کو اسی طرح مارو، شاہین کے دماغ کا مجھے اچھی طرح پتہ ہے۔

شاہد آفریدی کی بیٹی کی رائے

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ لوگ کہیں گے کل اس نے پرفارم کر لیا تو ایسی باتیں کر رہا ہوں لیکن میں نے اپنی بیٹی کو بھی بتا دیا تھا۔ وہ کہہ رہی تھی کہ بابا آپ کی ٹیم میں شاہین نہیں ہیں تو میں نے کہا تھا کہ بیٹا میچ میں دیکھنا، اس کو جو بھی میچ ملے گا اس سے یہ بات برداشت نہیں ہوگی۔

ذہنی حکمت عملی

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے شاہین آفریدی کو لڑتے ہوئے دیکھا ہے اور یہاں بھی میں اس کے دماغ کے ساتھ کھیل گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...