داؤد پوسٹ، خرلاچی ٹرمینل پر متعدد پوسٹیں تباہ، 58 افغان خارجی جہنم واصل، سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کے اگلے مورچوں کو مٹی کا ڈھیر بنا دیا

داؤد پوسٹ اور خرلاچی ٹرمینل پر کارروائیاں

لاہور (طیبہ بخاری سے) داؤد پوسٹ، خرلاچی ٹرمینل پر متعدد پوسٹیں تباہ، 58 افغان خارجی جہنم واصل، سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کے اگلے مورچوں کو مٹی کا ڈھیر بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: منافقت تیرا ہی آسرا: پی ٹی آئی اور منافقت ساتھ ساتھ چلتے ہیں – عظمٰی بخاری

سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے خرلاچی ٹرمینل پر افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ کردیں، اور افغان طالبان کے اگلے مورچوں کو مٹی کا ڈھیر بنا دیا۔ سیکیورٹی فورسز افغان طالبان کی جارحیت کا پوری طاقت کے ساتھ جواب دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میانمار کے وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی داؤد پوسٹ بھی تباہ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک بار پھر ہم بھیڑ بکریوں کی طرح مندر کے اندر داخل ہوئے، شدید گرمی تھی یورپی اور امریکی سیاح لال بھبھوکا چہرے لئے گرمی گرمی پکار رہے تھے.

جانی اور مالی نقصانات

مؤثر جوابی حملوں کے نتیجے میں 58 افغان خارجی جہنم واصل، 100 سے زائد زخمی، 12 پوسٹیں مکمل تباہ، اور 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ ایک بڑا ایمونیشن ڈپو، 3 افغانی بٹالین اور سیکٹر ہیڈکوارٹرز مکمل طور پر تباہ کردیے گئے ہیں۔ موثر جوابی کارروائی میں 30 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سی تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ شدت سے مزید جوابی حملے جاری ہیں۔

تازہ ترین صورت حال

سیکیورٹی ذرائع نے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی نوا پاس سیکٹر کے قریب دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی جاری ہے۔ پاک فوج کی افغانی جارحیت کے خلاف کارروائی سے متعدد افغان طالبان جہنم واصل جبکہ مورچے مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...