آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 7 برس مکمل، ایئر ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب، دشمن کے برتری کے زعم کو توڑ کر دفاعی توازن بحال کیا: سربراہ پاک فضائیہ

اسلام آباد میں خصوصی تقریب

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کے 7 برس مکمل ہونے پر ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: میرے والد کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، قاسم خان

پاک فضائیہ کا مؤثر جواب

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان باوقار امن کا خواہاں ایک ذمہ دار ملک ہے۔ 7 سال قبل دشمن نے تاریکی میں پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کر کے غلط اندازہ لگایا۔ پاک فضائیہ نے مؤثر جواب دے کر دشمن کے برتری کے زعم کو توڑ کر قابلِ اعتماد دفاعی توازن بحال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ 67 ہزار عازمین حج سے محروم رہیں گے، ایسا کیوں ہوا ؟ اہم تفصیلات جانیے

جدید جنگی صلاحیتوں کی شمولیت

ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ کے دیئے گئے مؤثر جواب نے برتری کے زعم کو توڑ دیا۔ 2021ء سے مالی دباؤ کے باوجود، پاک فضائیہ کی جامع جدید کاری اور انڈیجینائزیشن کا عمل جاری ہے۔ جدید جنگی اور معاون صلاحیتیں شامل کی گئی ہیں، جبکہ بغیر پائلٹ سسٹمز، الیکٹرانک وارفیئر، اسپیس اور سائبر اثاثے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ مقامی سطح پر تیار کردہ ملٹی ڈومین کِل چین قائم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فل کورٹ اور آئینی بینچ کے حوالے سے رکن جوڈیشل کمیشن نے اہم سوال اٹھا دیا

مئی 2025ء کا معرکۂ حق

ایئر چیف نے اپنے خطاب میں مئی 2025ء کے معرکۂ حق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے اس دوران مکمل ملٹی ڈومین آپریشنز پہلی بار کامیابی سے انجام دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے ہتھیاروں کی نمائش، فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر، اشتعال انگیزی پر پابندی

مقامی طور پر تیار کردہ صلاحیتوں کا مظاہرہ

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے عددی برتری رکھنے والے دشمن کے خلاف دفاعی قوت کا عملی مظاہرہ کیا۔ پاک فضائیہ کو نیکسٹ جنریشن ایئر فورس میں تبدیل کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے اور جدید جنگی تقاضوں کے مطابق آپریشنل ڈاکٹرائن ازسرنو ترتیب دی گئی ہے۔ مقامی طور پر تیار بغیر پائلٹ فضائی نظام اور الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتیں فعال ہیں۔

کثیرالجہتی آپریشنل صلاحیتیں

خلیج اور سائبر وسائل کے مؤثر استعمال سے کثیرالجہتی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...