رمضان کے مہینے میں بازار میں خریداری کے لیے آئی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار
لاہور میں نازیبا حرکتیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) پولیس نے رمضان کے مہینے میں بازار میں خریداری کے لیے آئی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: جیل سے رہائی پانے والے کارکنان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ مختصر ملاقات اور صرف ایک ہزار روپے ملنے پر سیخ پا، احتجاج شروع کردیا
واقعے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق داتا دربار میں خریداری کیلیے آئی ہوئی خاتون کے ساتھ ملزم نے نازیبا حرکات کیں۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
پولیس کی کارروائی
ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز کامران نے فوری نوٹس لیا اور ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی۔ پولیس نے دیگر کیمروں سے فوٹیج حاصل کر کے ملزم کی شناخت کی اور پھر اُسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔








